پاکستان: ہم، ایران کے ساتھ تناو میں اضافے کا ارادہ نہیں رکھتے

پاکستان، ایران سمیت تمام ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات کا خواہش مند ہے۔ لیکن ملکی سلامتی و خود مختاری ایک مقدس قدر ہے اور پاکستان اپنے دفاع کے لئے ہر دائم تیار ہے: ممتاز زہرا بلوچ

2090389
پاکستان: ہم، ایران کے ساتھ تناو میں اضافے کا ارادہ نہیں رکھتے

پاکستان نے، ایران کے صوبہ سیستان۔بلوچستان میں دہشت گردی کے اہداف پر فضائی حملے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، ایران کے ساتھ تناو میں اضافے کا ارادہ نہیں رکھتے"۔

پاکستان وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے معمول کی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے لئے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "پاکستان، ایران سمیت تمام ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات کا خواہش مند ہے۔ لیکن پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری ایک مقدس قدر ہے اور پاکستان اپنے دفاع کے لئے ہر دائم تیار ہے"۔

بلوچ نے کہا ہے کہ "پاکستان، ایرانی حدود میں 'دہشت گردوں' کے خلاف فضائی حملے کے بعد تناو میں اضافے کا خواہش مند نہیں ہے۔ پاکستان ایرانی عوام کو دوست اور برادر عوام  کی حیثیت دیتا ہے اور ہمیشہ، قیام امن بذریعہ ڈائیلاگ کے لئے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔

بلوچ نے کہا ہے کہ بشمول دہشتگردی تمام مشترکہ مسائل سے مقابلے کے لئے ڈائیلاگ اور تعاون  نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کسی تیسرے ثالث فریق کی عدم موجودگی کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان متعدد رابطہ چینل موجود ہیں۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ  نے کہا ہے کہ  پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے دورہ  ڈاوس  اور پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جلیلی دورہ یوگنڈا کو  منسوخ کر کے وطن واپس آ رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں