الیکشن 2024: کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا جنرل الیکشن 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔ ای سی پی حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ساڑھے 4 بجے تک کی مہلت رکھی گئی تھی

2080211
الیکشن 2024: کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا جنرل الیکشن 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔

ای سی پی حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ساڑھے 4 بجے تک کی مہلت رکھی گئی تھی۔

ای سی پی حکام نے واضح طور پر کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق البتہ وقت ختم ہونے کے باوجود ریٹرننگ آفیسر (آر او) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر او) دفاتر کے احاطے میں موجود امیدواروں سے کاغذات وصول کیے گئے ہیں۔ 

  

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست اور اسکروٹنی کل سے شروع ہوگی جو 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا تھا جس میں ان سے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں دو روز توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں