نگراں وزیر اعظم کاکڑ کا آزادانہ، منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت چاہتی ہے کہ لوگ آئندہ انتخابات میں اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندے منتخب کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت چاہتی ہے کہ لوگ آئندہ انتخابات میں اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نمائندے منتخب کریں۔ انہوںنے کہا کہ نگران حکومت اپنی ذمہ داریاں منتخب حکومت کے حوالے کرنا چاہتی ہے۔غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ عمل پورے عزت و احترام سے جاری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہاہے کہ غیر قانونی افراد پورے وقار کے ساتھ اپنے وطن واپس جائیں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا افغان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کی جائے۔انہوں نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔