پاکستان، خیبر پختو نخواہ کے نگران وزیر اعلی انتقال کر گئے

اعظم خان کو گزشتہ شب اسپتال لایا گیا تھا، وہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے

2063236
پاکستان، خیبر پختو نخواہ کے نگران وزیر اعلی انتقال کر گئے

اطلاع کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان  وفات پا گئے۔

اعظم خان کو گزشتہ شب اسپتال لایا گیا تھا، ان کی طبیعت رات ہی سے تشویش ناک تھی اور وہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے محمد اعظم خان ریٹائرڈ بیورو کریٹ تھے جو ماضی میں وزیر خزانہ، وفاقی سیکرٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی رہے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے طور پر محمد اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی اتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان کے انتقال سے نگران کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔

اعظم خان ساڑھے 9 ماہ صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ رہے۔  نگراں صوبائی  کابینہ دوسری مرتبہ ختم ہوئی ہے۔ پہلی مرتبہ تمام نگراں وزرا ءازخود مستعفی ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں