پاکستان میںگزشتہ روز سے جاری مون سون بارشوں کے باعث 17 افراد ہلاک

نیشنل پریس کی خبر کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لاہور میں جہاں مون سون کی بارشوں  کے دوران  مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں

2008199
پاکستان میںگزشتہ روز سے جاری مون سون بارشوں کے باعث 17 افراد ہلاک

پاکستان میں گزشتہ روز سے جاری مون سون بارشوں کے باعث جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

نیشنل پریس کی خبر کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

لاہور میں جہاں مون سون کی بارشوں  کے دوران  مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

اس طرح ملک میں گزشتہ روز سے ہونے والی مون سون بارشوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

حکام نے عوام کو دریائے جہلم اوردریائے چناب میں طغیانی آنے سے خبردار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں