ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کی نئی بننے والی کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کی اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران شاندار مہمان نوازی پر صدر رجب طیب اردوان اور حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے مابین برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے بہت عزت و احترام رکھتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کی نئی بننے والی کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اعلی تعلیم، سیاحت، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔
وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کا موزوں ترین وقت ہے جبکہ ترک کمپنیوں کی اس حوالے سے گہری دلچسپی خوش آئند ہے۔
وزیرِ اعظم نے ترک سفیر کو صدر رجب طیب ایردوان کے پاکستان کے دورے کی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائی لیول اسٹریٹجک کواپریٹیو کونسل کے ساتویں اجلاس کیلئے ترک صدر کے پاکستان کے دورے کا منتظر ہے۔
متعللقہ خبریں
پاکستان، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکہ، کم ازکم 26 افراد لقمہ اجل
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے