وزیراعظم شہباز شریف کی ملک میں شمسی توانائی کے منصوبوں پرعملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

انہوں نے یہ ہدایات منگل کے روز اسلام آباد میں توانائی کے شعبے کیلئے بجٹ تجاویز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ وزیراعظم نے توانائی کی اصلاحات کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا

1996230
وزیراعظم  شہباز شریف کی ملک میں شمسی توانائی کے منصوبوں پرعملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے برآمدی صنعت کی توانائی کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایات منگل کے روز اسلام آباد میں توانائی کے شعبے کیلئے بجٹ تجاویز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ وزیراعظم نے توانائی کی اصلاحات کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگے درآمدی تیل پر بتدریج انحصار کم کرکے متبادل توانائی منصوبے شروع کیے جائیں۔

شہباز شریف نے آئندہ بجٹ میں ہوا اور شمسی توانائی منصوبو ں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پانے کے لئے آئندہ بجٹ میں موثر اقدامات تجویز کیے جائیں۔

فعال ترسیلی نظام کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لائن لاسز اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ٹرانسفارمر میٹرنگ کو اگلے بجٹ کا حصہ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے ملک میں جاری شمسی توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پن بجلی منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دی جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے چار مرحلے مکمل کر لئے گئے ہیں جس سے متعدد دفاتر شمسی توانائی پر منتقل ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں