وزیراعظم شہباز شریف کا ترک تاجروں پر پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور
انہوں نے کہا کہ رواں سال اکتیس مئی کو پاکستان اور ترکیے کے درمیان اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کے تاریخی سمجھوتے کے فعال ہونے کے بعد تعاون کے زبردست مواقع سامنے آئے ہیں
1995120

آج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے صف اول کے تجارتی گروپوں کے سربراہوں سے ان کی ملاقاتوں کے دوران انہوں نے زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال اکتیس مئی کو پاکستان اور ترکیے کے درمیان اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کے تاریخی سمجھوتے کے فعال ہونے کے بعد تعاون کے زبردست مواقع سامنے آئے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگلے تین سال کے دوران دوطرفہ تجارت کے حجم کا ہدف پانچ ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانا بڑی حد تک قابل حصول ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ شراکت داری کے فروغ اور نئے منصوبوں کے آغاز سے متعلق ترک تاجر برادری میں خصوصی دلچسپی دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی۔