وزیراعظم شہبازشریف ہفتےکےروزانقرہ صدارتی محل میں صدرایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

وزیراعظم، رجب طیب ایردوان کو ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد دیں گے

1994237
وزیراعظم شہبازشریف ہفتےکےروزانقرہ صدارتی محل میں صدرایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کے روز انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

 وزیراعظم کے اس دورے سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کے عزم کی تجدید ہوگی۔

 وزیراعظم، رجب طیب ایردوان کو ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد دیں گے۔

شہباز شریف صدر ایردوان کو اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اسلام  آباد میں ہونے والے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔

 پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات عقیدے، ثقافت اور تاریخ کی مشترکات میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور باہمی اعتماد اور علاقائی اور عالمی معاملات پر نظریات کے ہم آہنگی سے مضبوط ہوئے ہیں۔ قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لازوال رشتوں کی ایک واضح خصوصیت ہیں۔



متعللقہ خبریں