آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیاجائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے یہ بات منگل کے روز لاہور میں بجٹ تجاویز سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

1993186
آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیاجائے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگلے بجٹ میں عوام کو زیادہ سہولت فراہم کرنے اور معاشی ترقی کوترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز لاہور میں بجٹ تجاویز سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے اقدامات بجٹ کا حصہ ہوںگے۔

شہبازشریف نے کہاکہ وہ ذاتی طورپر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صنعتی شعبے کی سفارشات کو بجٹ میں شامل کیاجائے ۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو چھوٹی، بڑی اوربرآمدی صنعتوں کے درمیان حائل تمام غیرضروری رکاوٹیں دورکرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ سابق حکومت نے دانستہ طورپر ملک میں سرمایہ کاری اورصنعتی ترقی کا عمل روکا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ، پوری قوم ، صنعت کار اور تاجر ایک بہتر پاکستان کیلئے مل کرکام کررہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ نو مئی کے واقعات نے نہ صرف انتشار پھیلایا بلکہ ان کا پاکستان کو شدید معاشی نقصان بھی ہوا ۔

وزیراعظم نے صنعتوں کو سستی توانائی کی فراہمی کے ذریعے پیداواری لاگت میں کمی کرنے کا بھی عزم ظاہرکیا ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اس بات کوبھی یقینی بنائے گی کہ بینک چھوٹے صنعت کاروں کو آسان شرائط پرقرضے فراہم کریں۔



متعللقہ خبریں