پاکستان: عمران خان کی مذاکرات کی طلب مسترد کر دی گئی

خان نے مذاکرات نہیں سیاسی معافی طلب کی ہے۔ ہم دہشت گردوں اور مجرموں کے لیڈر کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب

1991831
پاکستان: عمران خان کی مذاکرات کی طلب مسترد کر دی گئی

پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے "حکومت پر حملے کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے" کے موقف سے سابق وزیر اعظم عمران خان  کی طرف سے مذاکرات کی طلب مسترد کر دی ہے۔

پاکستان کے قومی ذرائع کے مطابق مریم اورنگ زیب نے اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ملک کو بدحالی کی طرف گھسیٹنے والوں، افراتفری اور انارکی پھیلانے والوں ، معاشرے کے ذہنوں کو نفرت سے بھرنے والوں اور مسلح گروپ رکھنے والوں سے ڈائیلاگ ممکن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "خان نے مذاکرات نہیں سیاسی معافی طلب کی ہے۔ ہم دہشت گردوں اور مجرموں کے لیڈر کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے"۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 24 مئی کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم، کولیشن حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایک کمیٹی  تشکیل دیں گے۔

9 مئی کو کرپشن کے الزام میں خان کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سپریم کورٹ نے 11 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم جاری کیا  اور 12 مئی کو عمران خان ضمانت پر رہا ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں