پاکستان: برفانی تودے تلے دبے 70 سالہ شخص کو 28 گھںٹوں بعد زندہ بچا لیا گیا
گلگت۔ بلتستان میں کل گرنے والے برفانی تودے کے نیچے دبے 70 سالہ محمد حسین کو تقریباً 28 گھنٹوں کے بعد زندہ سلامت نکال لیا گیا
1991974
پاکستان کے علاقے گلگت۔ بلتستان میں کل گرنے والے برفانی تودے کے نیچے دبے 70 سالہ محمد حسین کو تقریباً 28 گھنٹوں کے بعد زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے۔
روزنامہ ڈان کے مطابق ضلع استور میں واقع درّہ شونٹر میں گرنے والے برفانی تودے تلے دبے 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق برفانی تودے تلے دبے 70 سالہ محمد حسین کو تقریباً 28 گھنٹوں کے بعد بچا لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بچائے گئے 3 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور ان کی صحت کی حالت تسلّی بخش ہے۔
واضح رہے کہ کل استور کے علاقے شونٹر میں برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور بچوں اور عورتوں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے تھے۔