خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے گیس پلانٹ پر حملے میں 6 افراد شہید
قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے افغانستان کی سرحد سے متصل ہنگو کے علاقے میں گیس پلانٹ پر حملہ کیا
1989801

خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے گیس پلانٹ پر حملے میں 4 نیم فوجی دستوں اور 2 پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے ہیں۔
قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے افغانستان کی سرحد سے متصل ہنگو کے علاقے میں گیس پلانٹ پر حملہ کیا۔
حملے میں نیم فوجی دستوں کے 4 اور 2 پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے علاقے میں ایک سولر پاور پلانٹ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔