وزیراعظم کا “روڈ ٹو مکہ ” پراجیکٹ میں پاکستان کو شامل کرنے سعودی عرب کا شکریہ

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ سال کے شدید سیلاب کے دوران امداد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا

1987835
وزیراعظم کا “روڈ ٹو مکہ ” پراجیکٹ میں پاکستان کو شامل کرنے سعودی عرب کا شکریہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے “روڈ ٹو مکہ ” پراجیکٹ میں پاکستان کو شامل کرنے ،سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے میں تعاون اور گزشتہ سال شدید سیلاب کے دوران امداد پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات معمول پر آنے سے علاقائی امن وسلامتی کے فروغ میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ سال کے شدید سیلاب کے دوران امداد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے تعاون فراہم کرنے پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ وزیراعظم نے “روڈ ٹو مکہ”پراجیکٹ میں پاکستان کو شامل کرنے پر سعودی عرب کی حکومت کو سراہا، ’’روڈ ٹو مکہ‘‘پراجیکٹ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانی حجاج سہولیات فراہم کرے گا۔

سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے حالیہ معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقائی امن اور سلامتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ سعودی نائب وزیر داخلہ نے ان کی اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی ہیں ۔

انہوں نے پاکستانی وزراء برائے داخلہ، مذہبی امور اور انسداد منشیات کے ساتھ مفید ملاقاتوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو اگلے سال سے لاہور اور پشاور تک بھی بڑھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین کو سہولت فراہم کی جا سکے



متعللقہ خبریں