پاکستان میں شدید بارشوں سے 5 افراد ہلاک

ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے صوبہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کی بارشوں کے باعث سیلاب آیا

1981235
پاکستان میں شدید بارشوں سے 5 افراد ہلاک

پاکستان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے صوبہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کی بارشوں کے باعث سیلاب آیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے ایک علاقے حزدار میں 2، لبیلا میں 2 اور کیچ میں ایک شخص بارش کے باعث سیلاب اور حادثات کے باعث جاں بحق ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث بلوچستان جانے والی آمدورفت میں کلیدی اہمیت کی حامل دو اہم سڑکوں کی بندش کے نتیجے میں صوبے کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا اور درجنوں کم از کم 10 علاقوں میں مکانات اور زرعی کھیتوں کو نقصان پہنچا۔

19 مارچ کو بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والی سیلابی تباہی کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 8 ایک ہی خاندان کے تھے۔



متعللقہ خبریں