وزیراعظم شہباز شریف کا اقتصادی استحکام کے مشترکہ مقصد کیلئے سیاسی جماعتوں کےاتحاد پرزور
وہ جمعرات کی شام اسلام آباد میں سینٹ کی پچاس سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بصیرت اور اجتماعی ذہانت کے ذریعے پاکستان تمام مسائل سے باہر نکل آئے گا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کے مشترک مقصد کیلئے متحد ہو جائیں۔
وہ جمعرات کی شام اسلام آباد میں سینٹ کی پچاس سالہ تقریبات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بصیرت اور اجتماعی ذہانت کے ذریعے پاکستان تمام مسائل سے باہر نکل آئے گا۔
انہوں نے کہا کسی کو کسی قیمت پر ملک کے مفاد کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا اتحادی حکومت پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔وزیراعظم نے فورم سے خطاب کے لئے مدعو کرنے پر چیئرمین کا شکریہ اداکیا۔
انہوں نے اس موقع پر اپنی قیمتی آراء پر غیر ملکی مندوبین‘ سفارت کاروں اور مختلف اداروں کے نمائندگان کی تعریف بھی کی۔تقریر کے بعد چیئرمین سینٹ نے وزیراعظم کو یادگار کاتحفہ پیش کیا۔