پاکستان: قدرتی آفات کے خلاف جدوجہد میں اسلام آباد انقرہ کے شانہ بشانہ ہے
اس مشکل وقت میں پاکستان ہر ممکنہ امداد فراہم کرے گا: وزیر اعظم شہباز شریف
1960536

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے اضلاع ادیامان اور شانلی عرفا میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے جانی نقصان پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
وزیر اعظم شریف نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد، قدرتی آفات کے خلاف جدوجہد کی کوششوں میں انقرہ کے شانہ بشانہ ہے۔
انہوں نے سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزواقارب کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان ہر ممکنہ امداد فراہم کرے گا۔