پاکستان 23مارچ تک ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے 50 ہزار خیمے بھیجے گا

پاک بحریہ کا دوسرا امدادی بحری جہاز آج کراچی سے ترکیہ کے لیے روانہ ہورہا ہے

1958235
پاکستان 23مارچ تک  ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے 50 ہزار خیمے بھیجے گا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ہم  ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلوں کی وجہ سے 23 مارچ تک موسم سرما کے 50,000 خیمے ترکیہ بھیجیں گے۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ترکیہ میں زلزلہ سے متعلق امداد کے جائزے کے لیے اجلاس منعقد  ہوا۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی ہے  کہ خیمے موسم سرما کے لیے موزوں ہونے چاہییں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزکی جانب سے 34 پروازوں کے ذریعے  ترکیہ کو 38 ہزار کمبل زلزلے سے متاثرہ شام کے لیے  22 ہزار کمبل اور 10 ہزار کھانے پینے کے پارسل روانہ کیے جائینگے۔

پاک بحریہ کا دوسرا امدادی بحری جہاز آج کراچی سے ترکیہ کے لیے روانہ ہوگا۔

بحریہ کا پہلا جہاز 28 فروری کو 1000 ٹن امداد کے ساتھ ترکیہ  کے لیے سفر پر روانہ ہوا  تھا۔

8,200 خیموں پر مشتمل سویلین کارگو  بحری جہاز  نے بھی 9 مارچ کو کراچی سے رخت سفر باندھا  تھا۔

حکومت پاکستان نے  اب تک ترکیہ کو  17,000 سے زائد موسم سرما کے خیمے اور 60,000 کمبل ہوائی، زمینی اور سمندری راستے  بھیجے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں