امریکہ ۔ پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون کا فیصلہ

2 روز تک جاری رہنے والا پاک۔امریکہ  انسدادِ دہشت گردی مذاکراتی اجلاس دارالحکومت اسلام آباد میں  اختتام پذیر  ہوگیا

1956646
امریکہ ۔ پاکستان کے  درمیان  انسداد دہشت گردی تعاون کا فیصلہ

پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر منعقدہ  اجلاس   میں  اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت میں اضافے کا معاملہ پیش  پیش رہا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 2 روز تک جاری رہنے والا پاک۔امریکہ  انسدادِ دہشت گردی مذاکراتی اجلاس دارالحکومت اسلام آباد میں  اختتام پذیر  ہوگیا  ہے۔

دو روزہ  اجلاس کے دوران کثیر الجہتی بین الاقوامی فورمز پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون، علاقائی انسداد دہشت گردی کی صورتحال، سائبر سیکورٹی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس  میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کے معاون منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فریقین نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ان منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے اپنے اپنے  تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے، دہشت گردی کے مشترکہ خطرات  اس کی تمام ا شکال  کے خلاف مل کر  مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



متعللقہ خبریں