پاکستان مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہے گا: وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ابھی تمام وزراء اعلیٰ سے بات کی اور ان سے ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے لیے قومی امدادی مہم کی ذمہ داری لینے کی درخواست کی ہے

1944573
پاکستان مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہے گا، اس سلسلے میں حکومت نے جاری ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو ملک گیر مہم میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ابھی تمام وزراء اعلیٰ سے بات کی اور ان سے ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے لیے قومی امدادی مہم کی ذمہ داری لینے کی درخواست کی ہے۔ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے ہم تاجر برادری، مذہبی سکالرز اور تعلیمی اداروں کی حمایت حاصل کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک صدی کا بدترین زلزلہ تھا، ہماری حیثیت دو ممالک میں رہنے والی ایک قوم کی ہے اور ہم اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں