پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہے: وزیراعظم شہباز شریف

منگل کو وزیراعظم محمد شہبازشریف سے اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (یو این سی پی) انگر اینڈرسن نے ملاقات کی

1940343
پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہے: وزیراعظم شہباز شریف

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی طرف سےکئے جانے والے کام کو سراہتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں ، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور ماحولیاتی نظام کے انحطاب کو زیادہ موثرطریقے سے حل کرنے کے لئے کوششیں بڑھانے پر زور دیاہے۔

منگل کو وزیراعظم محمد شہبازشریف سے اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (یو این سی پی) انگر اینڈرسن نے ملاقات کی۔ انگراینڈرسن پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیاں آج کے بڑے مسائل میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے۔ انگر اینڈرسن نے وزیراعظم کو یو این ای پی کی جانب سے پاکستان میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی اور یو این ای پی میں پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یو این ای پی تباہ کن سیلابوں کے بعد بحالی کی کوششوں میں پاکستان کاساتھ دے۔



متعللقہ خبریں