پاکستان کےلیے امدادی سامان لے جانے والاخیرسگالی بحری جہاز کراچی پہنچ گیا
گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے بد ترین سیلاب کے بعد ترکیہ نے اب تک امدادی سامان سے لدے پندرہ طیارے، تیرہ ٹرینیں اور ایک خیر سگالی بحری جہاز روانہ کیا ہے
1937983

پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کےلیے نو سو ٹن سامان لے کر ایک خیر سگالی بحری جہاز ترکیہ سے کراچی پہنچ گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس جہاز پرخوراک،کمبل،ملبوسات اور دیگر نظافتی سامان لدا ہوا تھا جو کہ کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ۔
اس سلسلے میں ایک دیگر بحری جہاز 763 ٹن امدادی سامان لے کر چار فروری تک کراچی پہنچ جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے بد ترین سیلاب کے بعد ترکیہ نے اب تک امدادی سامان سے لدے پندرہ طیارے، تیرہ ٹرینیں اور ایک خیر سگالی بحری جہاز روانہ کیا ہے ۔
پاکستان میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے 1740 افراد ہلاک اور بارہ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے تھے ۔