پاکستان میں نیشنل گرڈ میں فنی  خرابی کے باعث کئی شہروں میں بجلی کی بندش

وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ میں  فنی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل منقطع  ہوئی ہے

1936493
پاکستان میں نیشنل گرڈ میں فنی  خرابی کے باعث کئی شہروں میں بجلی  کی بندش

پاکستان میں نیشنل گرڈ میں فنی  خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کی بندش  جاری ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ میں  فنی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل منقطع  ہوئی ہے ۔

وزارت نے کہا کہ بندش کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت کئی شہر بجلی سے محروم ہیں۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ ملک بھر میں  بجلی کی بندش پر  12 گھنٹے میں قابو پالیا جائے گا۔

پاکستان میں ناقص انفراسٹرکچر اور دیکھ بھال کے معیار بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ب و بیشتر بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان میں اس سے قبل  13 اکتوبر 2022 کو بجلی کی ترسیل کے نظام میں خرابی کے باعث پاکستان کے جنوب میں کئی شہروں  میں بجلی کی ترسیل منقطع رہی تھی۔



متعللقہ خبریں