پاکستان، محمد اعظم خان صوبہ خیبر پختون خوا کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر

اعظم خان سینئر بیوروکریٹ اور صوبے کے سابق چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں اور  ان کا تعلق چارسدہ سے ہے

1936087
پاکستان، محمد اعظم خان  صوبہ خیبر پختون خوا کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔

محمد اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے آج صبح ہی اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی کے اعلامیہ  پر دستخط  کر دیے تھے۔

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں شام سوا چار بجے منعقد ہوئی جس میں گورنر نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

نگران وزیرعلیٰ کی تقرری ، وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے اتفاق رائے سے کی تھی۔ اعظم خان سینئر بیوروکریٹ اور صوبے کے سابق چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں اور  ان کا تعلق چارسدہ سے ہے۔



متعللقہ خبریں