حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنےکے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

1931998
حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنےکے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ سالک حسین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔وفد میں ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی (اے ڈی کیو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حسن السویدی اور انٹرنیشنل ہولڈنگز کمپنی (آئی ایچ سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر سید بصر شعیب اور دیگر شامل تھے۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ملاقات کے دوران وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفد کو خوراک اور زراعت، ہوا بازی، بجلی، متبادل توانائی بشمول شمسی توانائی، مالیاتی خدمات، صحت کی دیکھ بھال، صنعت، لاجسٹکس، رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں پاکستان کی جیو اکنامک صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔

محمد حسن السویدی نے اے ڈی کیو کی عالمی موجودگی کو بڑھانے اور پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کی۔ اے ڈی کیو مشرق وسطیٰ کے خطے کی سب سے بڑی ہولڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے پاس ابوظہبی کی نان آئل معیشت کے کلیدی شعبوں کا احاطہ کرنے والے بڑے کاروباری اداروں کے متنوع پورٹ فولیو ہیں۔

 



متعللقہ خبریں