پاکستان ہرمیدان میں ترقی کی منازل طے کرے گا: صدر عارف علوی

صدر نے ایوان صدر کی ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ وفاقی حکومت کے ساتھ صدر کی حیثیت سے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں

1926347
پاکستان ہرمیدان میں ترقی کی منازل طے کرے گا: صدر عارف علوی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان مخصوص روایات اور اقدار کو پروان چڑھا کر ہر میدان میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔

صدر نے ایوان صدر کی ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ وفاقی حکومت کے ساتھ صدر کی حیثیت سے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں تبدیلی کے بعد وہ پاکستان کو انتشار، بحران اور ملک کی مستقبل سازی پر بات چیت کے فقدان کے سنگین مسئلے سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے حوالے سے ان ملکوں، اداروں، غیرسرکاری تنظیموں اور سول اور ملٹری اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان میں سیلاب کے دوران امدادی کارروائیاں سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے میں مساوی درجہ دیا جائے گا اور انہیں کسی کا دست نگر ہونے کی بجائے معاشرے کے باقاعدہ رکن کا درجہ حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے جس سے پاکستان کو ایک دہائی کے عرصے میں ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ شامل ہونے کا موقع ملے گا کیونکہ دنیا کے ممالک کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت یافتہ افراد کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں