پاکستان: گیس سیلنڈر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک13 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں ہوئے سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی کراچی کے سول اسپتال میں جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی

1921261
پاکستان: گیس سیلنڈر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک13 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں ہوئے سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی کراچی کے سول اسپتال میں جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ۔

واقعے  میں  زخمی ہوئے تیرہ  افراد   فی الوقت سول اسپتال کراچی میں تشویش ناک حالت میں ہیں۔

پولیس کے مطابق، بلوچستان کے شہر بیلہ میں منی بس اسٹاپ چُونگی کے قریب ایک دکان میں گزشتہ روز سیلنڈر کے خوفناک دھماکے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 25 افراد شدید جھلس گئے تھے۔

جھلسنے والے ان افراد کو ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے اور دیگر ذرائع سے کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ زخمی سوال اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرِ علاج تھے جن میں سے 10 متاثرین آج صبح علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے۔



متعللقہ خبریں