پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی پر حکومت کا غور
عمران خان کا مذاکرات کے ٹیبل پر آنا خوش آئند بات ہے۔ لیکن مذاکرات بلا پیشگی شرط کے ہوں گے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی اور عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔
حکومت کا کہنا ہے اگر عمران خان سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو حکومت مذاکرات کےلئے ہمہ وقت تیار ہے، عمران خان کا مذاکرات کے ٹیبل پر آنا خوش آئند بات ہے۔ لیکن مذاکرات بلا پیشگی شرط کے ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں معاملات کو بگاڑ دینے کے بجائے بہتری کی طرف آئیں، ملکی حالات کو بہتر ہونا چاہیے، الیکشن کب ہونا ہے اس حوالے سے سب کچھ واضح ہے، اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ اپنی خواہش پوری کرلیں، ان صوبوں میں انتخابات کرا دیے جائینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنے کا نام ہی سیاست اور جمہوریت ہے، ہم کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، قانون اور آئین کے دائرے میں ہی سب کام ہوگا، اب سب فیصلے سیاستدانوں نے ہی کرنے ہیں سب کو مل بیٹھ کر ملک کا سوچنا ہوگا، پہلے بہت بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں۔
متعللقہ خبریں

پاکستان: اموات کی تعداد 93 ہو گئی، شہداء کی اکثریت پولیس سے ہے
آج وفات پانے والوں میں اکثریت حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی ہے: محمد عاصم