ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں در پیش مشکلات دور کی جائینگی، وزیر اعظم پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں

1911370
ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں در پیش مشکلات دور کی جائینگی، وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماضی میں ترکیہ کمپنیوں کیلئے پاکستان میں کچھ مشکلات رہی ہیں، 3 سال میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے۔

انہوں نے   یقین کا اظہار کیا  کہ  ترکیہ کے سرمایہ کاروں کی  پاکستان میں در پیش شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔

استنبول میں ترکیہ پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ  پر تپاک طریقے سے خیرمقدم کرنے پر صدر رجب  طیب اردوان کا مشکور ہوں، گزشتہ روز ان  سے خوشگوار ملاقات ہوئی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استنبول میں گزشتہ روز کی تقریب پاک ترکیہ بہترین تعلقات کی مثال ہے، ترکیہ کے صدر سے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات کی، بزنس کمپنیوں کا یہ اجلاس تجارت کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہوگا۔

 ترکیہ میں  ایک ہفتہ قبل  دہشت  گرد حملے پر ہم دلی صدمہ پہنچا ہے، پاکستان کی طرح ترکیہ بھی دہشت گردی کا شکار ہوا، دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ انسان دوست نہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دیں۔

 پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ کھڑاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حصولِ ترقی کے لیے  پاکستان اور ترکیہ کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول بنائیں گے، ترکیہ سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت ،کاروبار اور دیگر شعبوں میں موثر تعاون ہوگا۔



متعللقہ خبریں