آرمی چیف کا تقرر 26 نومبر تک ہوجائیگا: وزیر دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف نے وزیراعظم ہاؤس میں سمری موصول ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بجھوا دی جائے گی۔ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہوگیا ہے

1909084
آرمی چیف کا تقرر 26 نومبر تک ہوجائیگا: وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل   شروع ہوگیا، دو سے تین روز میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پرتقرری کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق جلد مکمل ہوجائے گا۔

خواجہ آصف نے وزیراعظم ہاؤس میں سمری موصول ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بجھوا دی جائے گی۔ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہوگیا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ سمری میں جو5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی ان کے ساتھ آئیں گے۔ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق کوئی پریشر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔ سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آجائیں گے ان ہی میں سے فائنل ہوجائے گا۔ آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔اتحادیوں کے ساتھ  ہر سطح پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔پاک فوج کی لیڈرشپ کو ناموں پر اعتماد میں  لیکر فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج وزارت دفاع کو وزیر اعظم کا خط موصول ہوا جو جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا، ایک دو یا تین روز میں سارا مرحلہ تکمیل کو پہنچ جائے گا اس کے بعد عمران خان کے ساتھ بھی دو دو ہاتھ کرنے ہیں۔



متعللقہ خبریں