ماحولیاتی نقصان کے ازالے کےلیے فنڈ کی منظوری پراتفاق ہوگیا
مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے، دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا

اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے، دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری کانفرنس میں اس وقت توسیع کی گئی تھی جب جمعے تک کوئی معاہدہ طے نہیں ہو پایا تھا۔
یاد رہے کہ کوپ 27 سب سے زیادہ دیر تک چلنے والے اجلاسوں میں سے ایک بن گیا۔
اس اجلاس میں قریب 200 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
کانفرنس میں گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے گزشتہ وعدوں کی توثیق بھی کی گئی ہے۔
زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے لیے آئندہ سالوں کے دوران کاربن گیسوں کے اخراج میں تیزی سے اور نمایاں کمی کی جائے گی۔