پی آئی اے کا ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز آج سے شروع

اب کے بعد مسافر براستہ  استنبول امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے 28 سے زائد شہروں کا سفر کر سکیں گے

1906544
پی آئی اے کا  ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال، پہلی پرواز آج سے شروع

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز  نے ایک طویل وقفے کے بعد  اپنا  استنبول فضائی آپریشن آج سے شروع  کر دیا ہے۔

پاکستان سے ترکیہ، یورپ، برطانیہ اور امریکہ جانے والے مسافروں یہ  ایک اہم پیش رفت ہے ، اس سلسلے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔

پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ  استنبول فضائی آپریشن کی پہلی پرواز اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی  ہے اور  پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر محمد عامر حیات اسی پرواز کے  ذریعے  استنبول گئے ہیں۔

اب کے بعد مسافر براستہ  استنبول امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے 28 سے زائد شہروں کا سفر کر سکیں گے، پاکستان اور ترکیہ کے مابین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے اس خوشخبری کا اعلان کیا تھا۔

معاہدے کی رو سے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے 4 جبکہ لاہور سے 2 پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازوں کا آغاز کیا جائیگا۔
 

 



متعللقہ خبریں