موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے دو چار ممالک کے لیے امدادی فنڈ

جرمنی نے بنگلادیش، کوسٹاریکا، فجی، گھانا، پاکستان، فلپائن اور سینیگال کو گلوبل شیلڈ پیکجز کے ابتدائی وصول کنندگان کے طور پر فہرست میں شامل کیا  ہے

1906443
موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے دو چار ممالک کے لیے امدادی فنڈ

پاکستان، گھانا اور بنگلادیش جی سیون ’گلوبل شیلڈ‘ اقدام سے فنڈ حاصل کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کوپ 27 سربراہی اجلاس جی سیون کے صدر جرمنی کی طرف سے اعلان کردہ پروگرام کا مقصد آب و ہوا کے تغیرات سے  متاثرہ  ممالک کو  سرعت سے امداد فراہم کرنا ہے۔

یہ پروگرام سیلاب یا خشک سالی کے بعد ایک انشورنس اور ڈیزاسٹر پروٹیکشن فنڈ پر مشتمل ہو گا اور58 موسمیاتی کمزور معیشتوں کے جی 20 گروپ کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔

جرمنی نے بنگلادیش، کوسٹاریکا، فجی، گھانا، پاکستان، فلپائن اور سینیگال کو گلوبل شیلڈ پیکجز کے ابتدائی وصول کنندگان کے طور پر فہرست میں شامل کیا  ہے۔ جرمنی کا کہنا ہے کہ یہ پیکج آئندہ کے چند ماہ میں تیار ہو جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں