حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ ریاست کو بچانے کے لئے کیا گیا تھا: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

سابقہ حکومت کے دور میں پاکستان، سنگا پور کی بجائے سری نکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا جبکہ ہم عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

1905744
حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ ریاست کو بچانے کے لئے کیا گیا تھا: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گذشتہ حکومت نے اپنے چار سالہ دورِ حکومت میں ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا، حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ ریاست کو بچانے کے لئے کیا گیا تھا۔

دبئی میں مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے دور میں پاکستان، سنگا پور کی بجائے سری نکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا جبکہ ہم عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے ملکی کرنسی کی قدر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لا کر ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کرنے  کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کو تباہ کیا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کی بحالی کے لئے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں