موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان کی مشرق وسطی کے ممالک سے تعاون: شہباز شریف

وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں سعودی گرین Initiative سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے مشرق وسطی میں ماحولیاتی بہتری کے اقدام جیسا شاندار منصوبہ شروع کرنے پر سعودی ولی عہد کو سراہا

1903883
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان کی مشرق وسطی کے ممالک سے تعاون: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان کی مشرق وسطی کے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں سعودی گرین Initiative سمٹ سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے مشرق وسطی میں ماحولیاتی بہتری کے اقدام جیسا شاندار منصوبہ شروع کرنے پر سعودی ولی عہد کو سراہا اور کہا کہ یہ انسانی زندگی کی بقا اور خطے کی ترقی کیلئے درست سمت میں بڑا قدم ہے اور دنیا کیلئے ایک ضروری امید بنیاد ہے جو ایک ماحول دوست اور مزید حیاتیاتی تنوع پر مشتمل مستقبل کی خواہاں ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس منصوبے کے وسیع مقاصد کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے اور خشک میدانی علاقوں میں جنگلات کی بحالی ، محفوظ بنائے گئے علاقوں کے انتظام، کاربن کے اخراج کا تخمینہ لگانے اور جنگلات کی نگرانی کا نظام قائم کرنے کیلئے مشرق وسطی کے ملکوں کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کا فطرت پر مبنی حل بھی ہمارے ملک کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے پرجوش لائحہ عمل کے ایجنڈے کا مرکز ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ مشرق وسطی میں ماحولیاتی بہتری کے اقدام کے مقاصد پاکستان کی جنگلات کی پالیسی اور سرسبز پاکستان پروگرام سے ہم آہنگ ہیں جن میں 2030 تک ہمارے جنگلات ، جنگلی حیات اور ماحول کے تحفظ ، ان میں اضافے اور انتظام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں