وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں چینی صدر اوروزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

س کے علاوہ وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیرِ اعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی

1900805
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں چینی صدر اوروزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو) بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم چین میں صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیچیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیرِ اعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہو گی۔

وزیرِ اعظم کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے۔وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی دورہ چین میں وزیرِ اعظم کے ساتھ ہے۔



متعللقہ خبریں