پاکستان روس سے بھارت کو دیے جانے والے نرخوں میں تیل خریدنے کے لیے تیار ہے : وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پاکستان کے نئے وزیر خزانہ  اسحاق   ڈار نے ان خیالات کا اظہار اپنے سرکاری دورہ امریکہ  کے دوران صحافیوں سے  بات چیت کرتے ہوئے کیاکیا

1894739
پاکستان روس سے بھارت کو دیے جانے والے نرخوں میں تیل خریدنے کے لیے تیار ہے : وزیر خزانہ اسحاق ڈار

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کا ملک روس سے بھارت کو فراہم کردہ نرخ پر ایندھن خریدنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کے نئے وزیر خزانہ  اسحاق   ڈار نے ان خیالات کا اظہار اپنے سرکاری دورہ امریکہ  کے دوران صحافیوں سے  بات چیت کرتے ہوئے کیاکیا۔

 انہوں نے کہا کہ انہوں نے دارالحکومت واشنگٹن میں اپنے 4 دنوں کے دوران بین الاقوامی مالیاتی اداروں، امریکہ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے سربراہوں کے ساتھ 58 ملاقاتیں کیں، ڈار نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کو فراہم کردہ نرخ پر روس سے ایندھن خریدنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر  خزانہ  اسحاق  ڈار نے کہا کہ اگر پاکستان، سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا کر رہا ہے تو  مغرب کو  روس سے رعایتی قیمت پر ایندھن درآمد  کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، جو ملک بھر میں سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے   تو یوکرین میں جنگ کی وجہ ، روس سے گندم خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ماسکو میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے TASS نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم روس سے گندم  حاصل کرنا چاہتے ہیںاور اس سلسلے میں  روس کے ساتھ  مذاکرات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں