پاکستان میں 5.7 ملین سیلاب متاثرین خوراک کے بحران کے خطرے سے دوچار

قوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوچا) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوگا

1887719
پاکستان میں 5.7 ملین سیلاب متاثرین خوراک کے بحران کے خطرے سے دوچار

پاکستان میں 5.7 ملین سیلاب متاثرین خوراک کے بحران کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوچا) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوگا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے 5.7 ملین افراد کو اکتوبر اور نومبر میں خوراک کے بحران اور  خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سندھ اور بلوچستان صوبوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں اضافہ ہوا، اور بتایا گیا کہ عارضی کیمپوں میں رہنے والی 130,000 حاملہ خواتین کو ہنگامی طبی امداد کی ضرورت ہے۔

متعدد ممالک اور اقوام متحدہ کے اداروں نے سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستان کے لیے 131 سے زائد امدادی طیارے  روانہ کیے ہیں تاہم، سیلاب زدگان  نے انہیں بہت کم یا کوئی مدد نہ ملنے کی شکایت  کی ہے  اور کہا ہے کہ وہ  اب بھی مدد کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ  کے مطابق   خوراک کی فراہمی میں فوری طور پر کوئی تشویش لاحق نہیں ہے۔

پاکستان میں 14 جون سے مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 1695 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک میں لاکھوں بے گھر افراد خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں، جہاں سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

پاکستانی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہ  کی وجہ سے  30 ارب ڈالر   کا نقصان پہنچا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں