ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز میں بری
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی
1886246
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی اور انہیں بری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔
نیب پراسیکیوٹر عثمان جی راشد چیمہ آج عدالت میں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل مکمل کیے۔