پاکستان، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے لیے اپنی کرسی خالی کردی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس دوران استعفی پیش کیا گیا

1885286
پاکستان، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے لیے اپنی کرسی خالی کردی

مفتاح اسماعیل وز ارتِ خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس  دوران انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردیا۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کی قیادت میں کام کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مفتاح اسماعیل ٹویٹر پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف کو بھی آگاہی کر ادی تھی  تھا تاہم آج انہوں نے  ضابطے کے مطابق وزیراعظم کو استعفی پیش کر دیا جسے جلد ہی منظور کرلیا جائے گا۔

ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کی جگہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دوبارہ عہدہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے وہ لندن سے پاکستان لوٹ چکے ہیں  ، امکان ہے کہ اسحاق ڈار کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔



متعللقہ خبریں