پاکستان، سیلاب زدگان کے لیے عالمی بینک سے 35 ملین ڈالر کی امداد

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سےعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی

1883978
پاکستان، سیلاب زدگان کے لیے عالمی بینک  سے 35 ملین ڈالر کی امداد

عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سےعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس دوران سیلاب متاثرین کے لیے امداد  کی پیشکش کی گئی اور حکومتِ پنجاب اورعالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

عالمی بینک  نے سیلاب متاثرین کونقد رقم  فراہم کرنے کے  لیے اس امداد کی   پیش کش کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ 35 ملین ڈالر کو پنجاب احساس پروگرام  کے ما تحت  سیلاب زدگان میں تقسیم کیا جائیگا۔ عالمی بینک سے میرے دیرینہ تعلقات رہے ہیں، میرے سابقہ دور میں عالمی بینک کے تعاون سے تعلیم اورصحت میں انقلابی اصلاحات کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ تعاون کا سلسلہ ازسرنو شروع کرنا چاہتے ہیں،ہماری حکومت نے آتے ہی ڈگری کی سطح تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کیا،شعبہ صحت میں ایڈہاک ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی بھرتی کی اجازت دی ہے، ہسپتالوں  کے  ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو بلا معاوضہ  ادویات  فراہم کی جائینگی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ  لگائے گئے ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پلان مرتب کیاہے،پانی کو محفوظ رکھنے کے زیر مقصد  نئے بیراج بنانے پر پوری توجہ  دی جا رہی ہے۔
پاکستان



متعللقہ خبریں