عالمی برادری پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کرے: صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی جائے ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے

1882929
عالمی برادری پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کرے: صدر جو بائیڈن

 امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت سا حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے لیے اُسے دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی جائے ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں پاکستان کیلئے مدد کی اپیل کی ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان کا بہت سا حصہ زیر آب ہے جس کے لیے اُس ملک کو مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانا پڑ رہی ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں صدر جو بائیڈن نے بدھ کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمنٹے میں امریکی کرادار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کے حوالہ دیا اور کہا کہ ملک کا زیادہ تر حصہ ابھی تک زیر آب ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے۔

 

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان ابھی بھی سیلاب کی زد میں ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے۔ جو بائیڈن کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی کا ہال وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔جو بائیڈن نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں 1,500 سے زائد افراد ہلاک اور 30 ملین بے گھر ہو چکے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور اس کے ادارے پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کی فوری مدد کریں ۔

آب و ہوا کے عالمی چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ مسئلہ دنیا کے تمام لوگوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ماحولیاتی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے کے 369 بلین ڈاالرز کی ریکارڈ رقم مختص کی ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے پیرس کلائیمیٹ معاہدے میں دوبارہ شمولیت اختیار کی ہے، اور آب و ہوا کے مسئلے پر ایک بڑی عالمی کانفرس منعقد کی جہاں مختلف ممالک نے درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک رکھنے کا اعادہ کیا۔

پاکستان میں بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کے حوالے سے بائیڈن نے کہا: "پاکستان کا زیادہ تر حصہ زیر آب ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے"۔



متعللقہ خبریں