فرانس سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی معیشت کو بحالی کے لیے بین الاقوامی امدادی کانفرنس منعقد کرے گا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

1882755
فرانس سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی معیشت کو بحالی کے لیے بین الاقوامی امدادی کانفرنس منعقد کرے گا

فرانس نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے اور ملک کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی امدادی کانفرنس منعقد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس سے متعلق مشترکہ بیان میں دونوں  رہنماؤں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پائیدار بنیادوں پر اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو میں مدد کے لیے پاکستان کے لیے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس اس سال ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جہاں وہ بین الاقوامی مالیاتی اور ترقیاتی اداروں کو اکٹھا کرے گا جس کا مقصد پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں تعاون کرنا ہے۔

14 جون سے پاکستان میں مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 1500 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

اقوام متحدہ سے منسلک انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں