لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات; الیکشن وقت پر کروانے کا اٹل فیصلہ

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کے لیے لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے، ملاقات میں اسحاق ڈار خواجہ آصف سلیمان شہباز مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں

1881393
لندن میں وزیراعظم  شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات; الیکشن وقت پر کروانے کا اٹل فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کے لیے لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے، ملاقات میں اسحاق ڈار خواجہ آصف سلیمان شہباز مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی حسن نواز کے دفتر آمد پر نواز شریف نے استقبال کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے پاکستان میں سیلابی صورتحال پر مختصر بات کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ برطانیہ پہنچے ہیں وہ ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک میں آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کا اٹل فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقاتوں میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے کہا کہ پرویز الہیٰ کا اقتدار دھاگے سے لٹکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں