صدر ایردوان کی ہدایات پرترک وزیر داخلہ اور وزیر شہری منصوبہ بندی پاکستان کےلیے روانہ

دونوں وزرا صدرایردوان کی ہدایات پر پاکستان روانہ ہو رہے ہیں جن کے ہمراہ  ادارہ برائے انسداد آفات و ہنگامی حالات کے صدر یونس سیزراور اجتماعی ادارہ برائے رہائشی منصوبہ بندی کے صدرعمر بلوط اور دیگر سماجی اداروں کے نمائندے بھی پاکستان روانہ ہو رہے ہیں

1874723
صدر ایردوان کی ہدایات پرترک وزیر داخلہ اور وزیر شہری منصوبہ بندی پاکستان کےلیے روانہ
murat kurum.jpg

 وزیر  داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیر ماحولیات ،شہری منصوبہ بندی  مراد قوروم آج پاکستان کےلیے روانہ ہو رہےہیں۔

اطلاع کے مطابق، دونوں وزرا صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایات پر پاکستان روانہ ہو رہے ہیں جن کے ہمراہ  ادارہ برائے انسداد آفات و ہنگامی حالات کے صدر یونس سیزر  اور اجتماعی ادارہ برائے رہائشی منصوبہ بندی کے صدر عمر بلوط اور دیگر سماجی  اداروں کے نمائندے بھی پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔

 یہ وفد پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں انسانی امداد کے کاموں اور ضروریات کا معائنہ کرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں