وزیراعظم شہباز شریف کی زرعی اصلاحات ہنگامی بنیادوں پرنافذکرنےکی ہدایت

اجلاس میں وزیراعظم کو گندم، کپاس، خوردنی تیل، کھاد، زرعی تحقیق، زراعت میں پانی کے استعمال، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی آلات سے متعلق ذیلی کمیٹیوں کی جانب سے بریفنگ دی گئی

1869749
وزیراعظم  شہباز شریف کی زرعی اصلاحات ہنگامی بنیادوں پرنافذکرنےکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت آج اسلام آباد میں زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔

 اجلاس میں وزیراعظم کو گندم، کپاس، خوردنی تیل، کھاد، زرعی تحقیق، زراعت میں پانی کے استعمال، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی آلات سے متعلق ذیلی کمیٹیوں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں مستقبل میں گندم اور کپاس کی خریداری، خوردنی تیل کی مقامی پیداوار، کسانوں کو جدید آلات کی سستے داموں فراہمی، یوریا اور ڈی اے پی کھاد پر اعانت، متوقع پیداوار اور درآمد، معیاری بیچ، پانی کے بہتر استعمال اور کسانوں کوقرضوں کی بروقت فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو سفارشات کی روشنی میں اگلی فصل کےلئے ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات ہنگامی بنیادوں پر نافذ کی جائیں گی۔

 شہباز شریف نے کہا کہ حکومت گندم اور زرعی اجناس ذخیرہ کرنے کےلئے گوداموں کی تعمیر کے منصوبے پر کام کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو بین الاقوامی سطح پر جدید مروجہ زرعی طریقوں سے آگاہ کرنےکےلئے جامع آگاہی مہم شروع کی جائے۔



متعللقہ خبریں