موجودہ اقتصادی بحران پرقابوپانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کئے گئے موجودہ مشکل اقدامات ہم سے قربانی کاتقاضا کرتے ہیں لیکن ہم مالیاتی پروگرام پرعمل درآمد کے لئے پُرعزم ہیں جوہمارے لئے بچائوکاایک محفوظ راستہ ہے

1868698
موجودہ اقتصادی بحران پرقابوپانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم  شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ موجودہ اقتصادی بحران پرقابوپانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔برطانوی ہفت روزہ دی اکانومسٹ میں تحریرکردہ ایک مضمون میں انہوں نے کہاکہ پوری دنیاکوایک مشکل سال کاسامنا ہے لیکن ہمیں آئی ایم ایف کے پروگرام کاتحفظ حاصل ہے جس سے ہمیں مشکل صورتحال سے نمٹنے میں بڑی مددملے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کئے گئے موجودہ مشکل اقدامات ہم سے قربانی کاتقاضا کرتے ہیں لیکن ہم مالیاتی پروگرام پرعمل درآمد کے لئے پُرعزم ہیں جوہمارے لئے بچائوکاایک محفوظ راستہ ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ مشکل لمحہ ہمارے لئے ایک موقع بھی ہے۔انہوں نے مالیاتی نظم ونسق،سرمایہ کاری، میرٹ اورجدت کی حوصلہ افزائی اور علاقائی امن کیلئے فروغ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت پرزوردیا۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے سماجی معاہدے کوجدیدبنانااہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ٹیکسوں کی ادائیگی میں اپنا حصہ ادا کرناہوگا۔انہوں نے کہاہمیں اپنے نوجوانوں اورخواتین کی ترقی کے لئے موثراقدامات کرناہوں گے اوراس قابل بنانا ہوگا وہ اپنی امنگوں کوپورا کرسکیں اوراقتصادی ترقی کامحرک بن سکیں۔



متعللقہ خبریں