سعودی ولی عہد عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

1867929
سعودی ولی عہد عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم پاکستان  شہباز شریف  نے  سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر  رابطہ قائم کیا۔

اس دوران وزیر اعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار   کیا  تو شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔  دونوں سربراہان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید  آگے  بڑھانے  پر  اتفاق کیا۔

وزیرِ اعظم نے برادر ملک سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور  شہزادہ محمد بن سلمان کو  قلیل مدت کے اندر دورہ پاکستان کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

 



متعللقہ خبریں