پاکستان: ضلع دیر میں دھماکہ،پاک فوج کے دو جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے

1867523
پاکستان: ضلع دیر میں دھماکہ،پاک فوج کے دو جوان شہید

 پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دھماکے سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد علی شہید اور سپاہی عدنان ممتاز شہید کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



متعللقہ خبریں