وزیراعظم کی سیلاب زدگان کی دوبارہ آبادکاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

جمعرات کے روز اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

1866800
وزیراعظم کی سیلاب زدگان کی دوبارہ آبادکاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے اور تباہ شدہ ڈھانچے کی بروقت بحالی میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی امداد اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کیلئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔



متعللقہ خبریں